کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آج سے نصیر آباد ڈویژن کا تین روزہ دورہ کریں گےوہ دن گیارہ بجے سیشن کورٹ ڈیرہ اللہ یار سے خطاب جبکہ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں تقاریب ، جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب ، قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں ‘ میڈیا سے گفتگو ، دینار فٹبال گراؤنڈ میں استقبالیہ سے خطاب کریں گے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔