• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن احتساب کے خوف سے افرتفری پھیلانا چاہتی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن افرتفری پھیلانا چاہتی ہے، انکا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں انہیں اپنی ذات کی فکر ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کرپشن کر نے والے سزا سے بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے، جبکہ حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے، دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے، آئندہ چند ماہ میں مزید 2 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے سے عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے۔

تازہ ترین