• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5 میں اردو کمنٹری بھی ہوگی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوران اردو میں بھی کمنٹری نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے، جبکہ ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینِز، مارک بائوچر اور جونٹی رھوڈز انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

پی ایس ایل 5 میںانگلش کمنٹری ٹیم کے رکن ایلن ولکنز کا کہنا ہے کہ وہ 2016 ء سے لیگ کا حصہ ہیں اور اس سیزن میں کمنٹری کے لیے پرجوش ہیں۔

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اور پی ایس ایل 5 میں انگلش کمنٹری ٹیم کے اہم رکن جونٹی رھوڈز کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، انہیں یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔

سابق کیوی کرکٹر ڈینی موریسن کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہو رہے، کمنٹری کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔


تازہ ترین