• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردن پر ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

پتنگ کی ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق


لاہور میں پتنگ بازی کے خونی کھیل کے سبب گردن میں پر ڈور پھرنے سے ڈولفن فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا، وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود لاہور میں یہ خونی کھیل جاری ہے، پنجاب بھر میں قاتل ڈور سے آئے روز ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ شب لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ڈولفن فورس کا نوجوان اہلکار صفدر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سرکاری موٹر سائیکل اور ہیلمٹ ٹاؤن شپ دفتر میں جمع کروا کر ذاتی موٹر سائیکل پر برکی روڈ پر واقع اپنے گھر جا رہا تھاکہ رنگ روڈ پر اس کی گردن پر ڈور پھر گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

صفدر کے بھائی محمد اسرائیل کے بیان پر نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات سامنے آنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین