• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا اور جونس کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل


بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کی اپنے شوہر نِک جونس کے ساتھ ڈانس  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ہالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکار نِک جونس نے میلان میں ہونے والے اپنے کنسرٹ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جونس اور پریانکا دونوں بالی ووڈ کے گانے’آنکھ مارے‘ پر  ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔


نک جونس نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ’فار ایور ویلنٹائن‘ کے ساتھ پری شو ڈانس پارٹی۔‘

یہ بھی پڑھیے: لڑکیوں میں تبدیلی لانے کی طاقت ہوتی ہے، پریانکا

دوسری جانب بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر نک جونس کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں مختلف زبانوں میں پیار کا اظہار کیا گیا تھا۔


پریانکا چوپڑا نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔‘

اِس کے علاوہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک اور پوسٹ میں نِک جونس کے میلان میں ہونے والے کنسرٹ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میرا ہمیشہ کا ویلنٹائن۔‘



تازہ ترین