• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"دی کال آف دی وائلڈ" کا ورلڈ پریمیر


ہالی ووڈ فلم "دی کال آف دی وائلڈ" کا لاس اینجلس میں ورلڈ پریمیر ہوا۔

ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن ایڈونچر فلم "دی کال آف دی وائلڈ" کا ورلڈ پریمیر امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا جس میں ہیرسن فورڈ اور کارا جی سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

کرس سینڈرز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جیک لندن کے 1903 میں لکھے گئے ناول اور 1935 میں بننے والی فلم سے ماخوز ہے۔

واضح رہے کہ ایک کتے کی زندگی میں آنے والے مدوجزر سے بھرپور اس فلم کو 21 فروری کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین