• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبی اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی کمپنیز پر نیب کا چھاپہ قابل مذمت اور افسوسناک عمل ہے۔

رانا ثناء کا کہنا ہے کہ نیب نے چھاپہ مار کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے، نیب کا چھاپہ دراصل سیاسی قیادت کی تذلیل کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور تذلیل کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ مریم نوازکا فطری حق ہے کہ وہ والد کے علاج کے موقع پر ان کے پاس ہوں۔

واضح رہے کہ نیب حکام کی جانب سے سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ دیگر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔

نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپامارا۔

ذرائع کے مطابق شریف گروپ آف انڈسٹریز کے سی ایف اوکے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لی گئیں ہیں۔

تازہ ترین