• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کے 27 تھانوں میں خواتین محرر تعینات


پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کی طرف اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت سرگودھا کے 27 تھانوں میں خواتین محرر تعینات کردی گئی ہیں، جبکہ تعیناتی سے قبل انہیں خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔

محکمہ پولیس میں اصلاحات اور بہتری کی بہت سی باتیں تو کی جاتی ہیں مگر سرگودھا کی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمارہ اطہر نے عملی طور پر اس کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔

تعلیم یافتہ خواتین پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کے بعد ضلع بھر کے تمام 27 تھانوں میں ان خواتین کو بطور محررز تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جہاں تھانہ کلچر میں تبدیلی ہو گی وہیں آنے والے سائلین کی بہتر آنداز میں داد رسی ہوسکے گی۔

تعینات ہونے والی خاتون محرر کا کہنا ہے کہ تھانہ کا انتظام چلانے کیلئے وہ مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کریں گی جبکہ خواتین محررز کی تھانوں میں تعیناتی سے یقینا بہتر نتائج برآمد ہونگے۔

تازہ ترین