• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں ریفرنڈم میں بھی سر خرو ہوں گے‘عبداللطیف نظامانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) واپڈا کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی نمائندہ یونین کو ادارے کے محنت کشوں نے ہر بار کامیابی سے سرفراز کرایا بالخصوص سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے ہمیشہ یونین میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے 100 فیصد نتائج دے کر ملک بھر میں تاریخ رقم کی ‘ میں اس جذبے ،محنت اور اپنے پن کے خلوص کو سلام عقیدت پیش کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ وہ آئندہ آنے والے ساتویں ریفرنڈم میں بھی اپنے اسی تاریخی کردار کو دوہراتے ہوئے مزدور دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر سرخ رو ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبرہال میں حیدرآبا د سے تعلق رکھنے والے حیسکو‘این ٹی ڈی سی‘واٹر ونگز‘جامشورو‘کوٹری اور لاکھڑا پاور ہاؤسز کے عہدیداران کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان‘ملک سلطان علی‘اعظم خان‘محمد حنیف خان‘عبدالسلام راجپوت‘لاکھڑا پاور ہاؤس مشتاق احمد عمرانی ‘ عبدالوحید پٹھان‘قمرالدین شمس ‘شاہد رانابھی موجود تھے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ ہماری یونین واپڈا کے محنت کشوں کی نمائندہ یونین ہے ہم بطور سی بی اے کبھی بھی چور دروازے سے نہیں آئے ہمیشہ ادارے کے مزدوروں کے بھاری ووٹوں کے ذریعے ہر ریفرنڈم میں کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں گذشتہ تمام6 کے 6ریفرنڈموں میں واپڈا کے محنت کشوں نے جس اتحاد کی بدولت سے یونین کو کامیابی دلائی اور مزدور دشمن عناصر ،بلیک میلروں کے ٹولوں کو نہ صرف شکست فاش سے ہمکنار کرایا بلکہ انکی ضمانتیں ضبط کرادیں ۔
تازہ ترین