• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ہرجانہ کیس، سماعت 29 فروری تک ملتوی کر دی گئی

پشاور(نیوز رپورٹر) سیشن کورٹ پشاورنے وزیر اعظم ہرجانہ کیس کی سماعت29فروری تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق ایم پی اے چترال فوزیہ بی بی کی ہتک عزت کے دعویٰ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دعویٰ کیلئے مزید وقت طلب کیا۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت29 فروری تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف چیئرمین کیجانب سے سینیٹ کے ووٹ بیچنے کے الزام کے خلاف فوزیہ بی بی نے 50کروڑ کا دعوی کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے عدالت میں کیس دائرہ اختیار میں نہ ہونے سے متعلق عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی درخواست خارج ہو چکی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں حبیب قریشی کی وساطت سے اپیل دائر کی گئی ہے۔

تازہ ترین