اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے ابر آلود رہنے اور اس دوران راولپنڈی اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا،بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ جمعہ کے روز راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہے اور اس دوران پارا چنار میں 25 ملی میٹر، دیر 10پٹن 8اورچترال میں 7ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔