• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی پولیس اہلکاروں نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا،مصور شاہ

پشاور(لیڈی رپورٹر) دیہہ بہادر کوہاٹ روڈ پشاور کے رہائشی مصور شاہ نے کہا ھے کہ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کے اہلکاروں نے چار دیواری کا تقدس پامال کر کے شہری کو حراساں کیا متاثرہ شخص کے گھر سے پولیس زیورات ، لائسنس اسلحہ اور رقوم قبضہ میں لیکر بعد میں ایک بے بنیاد د ایف ائی ار درج کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب پریس کانفرس کرتے ہوئے ا نصاف اور تحفظ کیلئے آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ھے کہ چار جنوری کو ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نفری لیکر بغیر کسی جرم کے میرے گھر پہنچا جبکہ اسکے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا اور لیڈی کانسٹبل بھی نہیں تھی اور گھر کی چار دیواری پامال کر کے سارے گھر کی تلاشی کی جسکی ویڈیوں بھی موجود ہے ۔،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے میری ایک نہیںسنی اور گھر سے زیوارات نقد رقم ،اور دو عدد لائسنس اسلحہ لیکر گئے جبکہ ایس ایچ او نے موقع پر مجھے گرفتار نہیں کیا اور بعد ازاں اپنی سیفٹی کیلئے اس نے مجھ پر 216-Aپی پی سی کا پرچہ درج کیا اور ایک ماہ کے بعد دوبارہ پرچہ درج کیا جسکی وجہ سے میرے گھر والے خوف میں مبتلا ہے اور میرے علاقہ میں عزت مجروح ہوئی جبکہ اس حوالے سے میں نے متعدد بار سٹیزن پورٹل اور ائی جی کمپلنٹ سیل میں بھی شکایت درج کی مگر تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین