• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش اور ماہرہ کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات اور اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کے انتقال پر جہاں سیاسی شخصیات افسوس کررہی ہیں تو وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں مہوش حیات اور ماہرہ خان نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج نعیم الحق صاحب کے انتقال کا سُن کر بہت افسوس ہوا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری جب بھی اُن سے ملاقات ہوئی ہے تو اُن کے الفاظ نے ہر بار اُ ن کو انمول ثابت کیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

اُنہوں نے لکھا کہ ’اُن کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے میری تعزیت ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللّہ اُن کی روح کو سکون دے آمین۔‘

دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے نعیم الحق کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر بار اُن سے اچھی ملاقات ہوتی تھی، نعیم الحق قابلِ احترام تھے۔‘

واضح رہے کہ نعیم الحق گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ گزشتہ رات انتقال کرگئے، اُن کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی۔


تازہ ترین