• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی مشرف کی طرح شریف فیملی کے دفاتر پر قبضہ کر رہے ہیں، شہباز

عمران نیازی مشرف کی طرح شریف فیملی کے دفاتر پر قبضہ کر رہے ہیں، شہباز 


لندن (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بار پھر وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی پرویز مشرف کی طرح شریف فیملی کے گھروں پر قبضے اور فیکٹریوں کو بند کر رہے ہیں، اسحاق ڈار نے حلال کی کمائی سے گھر بنایا جسے چھیننے کی کوشش کی گئی،پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائیں، بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا، کسی کو کچھ پتا نہیں، بی آر ٹی منصوبہ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت آج سکہ رائج الوقت ہے،فضل الرحمٰن کبخلاف بغاوت کا مقدمہ کس بات کے لیے ہے؟ ، وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف بولے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن رات یوٹرن لیے اور لوگوں کو سبز باغ دکھائے، انہوں نے کہا تھا کہ میں کرپشن ختم کر دوں گا، انہوں نے کہا تھا جب ڈالر اوپر جاتا ہے اور مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے، فیصلہ کر لیں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں۔

تازہ ترین