• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپا مارا جائیگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا اپنے بیان میں مر یم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران مافیا بتائے اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پہ کب چھاپہ مارا جائے گا ؟ 

عمران مافیا نےشریف گروپ کےدفاتر پر چھاپہ تو مارا لیکن ہمیشہ کی طرح ملا کچھ نہیں، اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار، معیشت تباہ کر دی، عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے، عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے، پتہ چل جائے گا ۔

عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے ۱۳ ہزار ارب کا قرضہ کہاں جا رہا ہے، پتہ چل جائے گا۔ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے پشاور میٹرو کے 150 ارب کہاں گئے، پتہ چل جائے گا۔

عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی، پتہ چل جائے گا۔عمران مافیا شریف خاندان ، مسلم لیگ ن کو جیلوں میں رکھ کر اٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا ۔

عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے عوام کی لوٹی ہوئی رقم، آٹا ، چینی اور روٹی کا حساب مل جائے گا۔

تازہ ترین