• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیب امن کٹھ کا مقصدانتہاپسندی کی روک تھام ہے،مقررین

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینٹر فارپالیسنگ اینڈ سکیورٹی (CPS) کے زیراہتمام ـ"وسیب امن کٹھ" کے نام سے منصوبے کا آغاز شاہ رکن عالم کی دو یونین کونسلز ایم آر 117 اور ایم آر 118میں شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت ٹوٹل 60 وسیب امن کٹھ کے مراکز بنائے گئے ہیں،اس موقع پر مہر عبدالقیوم سہو،ڈاکٹر فیاض مہے ،ڈاکٹر صفدر اور سجاد کنولاور دیگر مقررین نے کہا کہ وسیب امن کٹھ منصوبے کا مقصد معاشرے میں امن اور بھائی چارے کا فروغ اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور انتہا پسندی کی روک تھام ہے۔وسیب امن کٹھ ایک مرحلہ وار پروگرام ہے۔جسمیں تھیٹر پروگرام،امن مذاکرہ،امن سیمینار،کھیلوں کے مقابلے شاعری کے پروگرام شامل ہیں اس سے مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگی ہیں۔ اور مقامی سطح پر چھوٹے چھوٹے مسائل اور جھگڑوں کا حل باہمی رضا مندی سے کرنے کا رجحان بڑھنے لگا ہے،بوٹے والا میں ہونے والے امن کبڈی میچ کے دوران عمران بھینڈر نے کہا کہ کبڈی کے ذریعے لوگوں تک مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کا پیغام باآسانی پہنچایا گیا ہے،تقریب میں حافظ لیاقت،اقبال ارائیں،محمد حسین ڈاہا ،شبیر حسین،صفدر خان اور راشد چٹھ ،لیاقت وسیر،عبدالرزاق،مشتاق کاہلوں،خیبر سندہو،صفدر چٹھہ ،نواب شرافت نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین