• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، سڈنی میں کپتانوں کا فوٹو سیشن

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 21 فروری سے ہورہاہے ،ایونٹ میں حصہ لینے والی دس ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔

21 فروری سے ہونے والے ایونٹ کے لئے تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل رنگارنگ فوٹو اور میڈیا سیشن ٹارونگازو میں ہوا ۔

10ٹیموں کی کپتانوں نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا اور روایتی انداز میں جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان آسٹریلیا ہے ۔


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایونٹ کے گروپ بی میں شامل ہےجو 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین