• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 لاکھ کشمیری 6 ماہ سے قید ہیں، اقوام متحدہ نوٹس لے، وزیراعظم

80 لاکھ کشمیری 6 ماہ سے قید ہیں، اقوام متحدہ نوٹس لے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری 6 ماہ سے قید ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صورتحال کا نوٹس لیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ نازی ازم کی طرز پر بھارت میں انتہا پسندی پروان چڑھ رہی ہے جو خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ نریندر مودی حکومت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو 6 ماہ سے قید کر رکھا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو بھارت اور کشمیر میں سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتیرس سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین