محکمہ خوراک کے سجاول اور ٹھٹھہ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی 10 ہزار سے زائد بوریاں خورد برد کرلی گئیں۔
تحقیقات کے دوران گوداموں سے گندم کی بوریوں سے گھاس اور بھوسہ برآمد ہوا۔
محکمہ خوراک کے سجاول اور مکلی کے سرکاری گوداموں سے 10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خورد برد کرنے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب ان دونوں گوداموں کے انچارچ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔
سجاول کے گودام سے 6 ہزار 247 اور مکلی کے گودام سے 4 ہزار 485 بوریاں فروخت کردی گئیں۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نزاکت عباسی کا کہنا ہے کہ مکلی کے گودام کے انچارچ یوسف چنہ اور سجاول گودام کے انچارج یاسین شاہ کو معطل کر کے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تحقیقات کے دوران گودام سے گندم کی بوریوں سے گھاس اور بھوسہ برآمد ہوا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کو کہا گیا ہے۔