• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ


لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اس لیے وہ ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔

فیصلے کے مطابق حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے 18 کروڑ روپے منتقل ہوئے، اس رقم کے بارے میں کوئی شخصی ثبوت نہیں دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2003ء میں حمزہ شہباز کے اثاثے 5 کروڑ روپے کے تھے جو 15 برس میں 40 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

سلیمان شہباز نے اپنے بھائی حمزہ شہباز کو 153 کنال زمین گفٹ کی اور رقم جعلی زرمبادلہ کے ذریعے دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا جوڈیشل کالونی میں 8 کنال کا گھر ہے جو بے نامی ظاہر ہورہا ہے جبکہ ان کے خاندان کے ممبران مفرور ہیں۔

تازہ ترین