• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ سے وابستہ پی سی بی ملازمین 38 دن کی تنخواہ نہیں لیں گے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کےملازمین جو پاکستان سپر لیگ کی مختلف فرنچائز اور دیگر شعبوں میں کام کررہے ہیں انہیں بورڈ سے38 دن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈکے ہیڈ کوچ ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس کمنٹری کریں گے۔ منیجر منصور رانا لاہور قلندرز کے بولنگ کوچ ہیں۔ قومی سلیکٹر ارشد خان پشاور زلمی، قومی اکیڈمی کے کوچ مہتشم رشید پشاور زلمی سے وابستہ ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام ملازمین کے بارے میں اپنے فنانس ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ ان ملازمین کو ٹورنامنٹ کے تین دن پہلے اور تین دن بعد 17 فروری سے 25 مارچ تک کوئی تنخواہ نہیں ملے گی۔ جن ملازمین کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت ملی ہے ان کو فرنچائز معاوضہ ادا کریں گی۔

تازہ ترین