• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد و یکجہتی کی فضا کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ ا لائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کو ئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار اورشہیدوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹھہرائو کے بعد دوبارہ دہشت گردی کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے ایسے حالات میں جب خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے تو ہمیں مزید چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحد ہوکر برسر پیکار ہونے کی ضرورت ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرائی جائیں اور دہشت گردوں کی جڑوں کا خاتمہ کیا جائے موجودہ صورتحال میں اتحاد و یکجہتی کی فضا کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین