• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب تحصیل دار کی شعبہ لینڈ میں تعیناتی کے حکم پر عمل درآ مد روک دیا گیا

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) ،سی ڈی اے انتظا میہ نے سپریم کو رٹ آف پاکستان کے فیصلے اور اسلام آباد ہائی کو رٹ کے احکا ما ت کی روشنی میں واپس بھیجے گئے پنجاب ریونیو کے گریڈ 14 کے نائب تحصیل دار مرز اسعید کو دوبارہ شعبہ لینڈ میں تعینات کر نے کے حکم پر عمل درآ مد روک دیا ۔ سی ڈی اے میں کئی سال تک ڈیپو ٹیشن پر کام کر نے والے مرزا سعید اختر ایف آئی اے کے کیس میں ضما نت پر رہا ہونے کے علاوہ سیکٹر سی 16میں پلا ٹوں کی غیر قانو نی الاٹمنٹ پر بھی انکو ائری میں قصور وار ثابت ہو چکے ہیں۔سی ڈی اے ذرائع کے مطا بق انتظامیہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے مرزا سعید کو دوبارہ اہم سیٹ پر تعینات کر دیا تھا لیکن پیر کو اس حکم پر عمل درآ مد روک دیا گیا۔
تازہ ترین