کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین محمدا شرف مگسی ودیگر کے خلاف اختیارات سے تجاوز و بدعنوانی سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران چھ گواہوں عنبرین گل ،محمد عمر ،پروفیسر جہاں داد ،ظفر رضوی ،شاکر الدین اور غلام مرتضیٰ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے جن پر جرح بھی مکمل کی گئی بعدازاں ریفرنس کی سماعت 2مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔