• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانوں کا قبضہ واگزار نہ کروانے کے خلاف انجمن تاجران کا مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ٹیم لیڈیز پارک کی نیلام کی گئی دکانوں کا قبضہ واگزار نہ کروا سکی،انجمن تاجران گلگشت ملتان کا پی ایچ اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ٹائرز جلا کر روڈ بلاک کردی ہے،بتایا گیا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لیڈیز پارک کی15دکانیں کرایہ پر نیلام کیں، جن میں سے 7دکانوں پر سابقہ مالکان نے حکم امتناعی جاری کروا رکھا ہے ، گذشتہ روز پی ایچ اے کی ٹیم تاجروں سے قبضہ واگزار کرانے کیلئے پہنچی تو تاجروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔
تازہ ترین