• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ زکریا میں مشاعرہ، ایم فِل کلاسوں کا اجرا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماں بولی کے عالمی دن کی مناسبت سے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ زکریا میں ایک مشاعرہ ہوا جس میں وسیب کے معروف شعراء نے شرکت کی، اس موقع پر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت خطے کے موسموں کا ہی نہیں لوگوں کا بھی احوال ہمارے تخلیق کار رقم کررہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے تاریخ کی گواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعروں نے وسیب کے باسیوں کو درپیش مسائل اجاگر کیے ہیں اور محبت اور امن کی بات کی ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر نے 12 برس کے تعطل کے بعد ایم فِل کلاسوں کا اجراء کیا ہے جو کہ بہت جلد ڈاکٹریٹ کی کلاسوں میں منتقل ہو جائے گا۔ 
تازہ ترین