• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کا آغاز لولی لنگڑی حکومت کو قطرے پلاکر کیا جائے، طلال چوہدری


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پولیو مہم کا آغاز لولی لنگڑی حکومت کو قطرے پلا کر کیا جائے،تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ اپوزیشن تھک چکی ،حکومت مستحکم ہے،ہر نیا دن اس کو مزید مضبوط کررہا ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت کی سمت درست ہے تو پھر مخالفین کا خوف کیوں ہے۔مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پلوشہ خان نےکہاکہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ درست سمت میں جارہی ہے تو پھر اس کو مخالفین کا خوف کیونکر ہے اور وہ آرٹیکل 6 کو پڑھے بغیر اس طرح سے بانٹنے کی بات کرتے ہیں جس طرح کوئی ٹافی بانٹ رہا ہو ۔ ہر تھوڑے دن بعد کہہ دینا کہ ادارے میرے ساتھ ہیں ، میں غلط کام نہیں کررہا ، مگر ان کی باتیں آج یہ ثابت کررہی ہیں کہ بلاول بھٹو نے ان کو سلیکٹڈ غلط نہیں کہا تھا ۔

تازہ ترین