• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ایک ماہ میں ٹماٹر4سو سے 5 روپے فی کلو پر آ گیا

ضلع بدین سمیت سندھ میں ایک ماہ قبل چارسو روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو بکنے لگا، بھاؤ نہ ہونے کے سبب کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے۔

بدین سمیت ملک بھر میں صرف ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو کی ہوشربا قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر شدید ناقدری کا شکار ہوکر پانچ روپے فی کلو ہوگیاہےجس کے باعث متعددکاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دیئے ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو ، اس لیے اکثر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گیا ہے۔

کاشتکاروں کے مطابق خریدوفروخت میں عدم توازن، حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹماٹر کے کاشتکاروں کی اکثریت اور زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے۔

تازہ ترین