کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمارتھانے کی حدود سپرہائی وے جنجال گوٹھ فلٹر پلانٹ کے نزدیک نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پو لیس نے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ ندیم ولد عظیم اللہ کے نام سے ہوئی جوجنجال گوٹھ کا ر ہائشی تھا، متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے لاپتا تھا اور گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی گئی تھی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسکا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا ،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتاہے تاہم اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگی۔