• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں مسلم تنظیموں کا حکومت سے مزید تحفظ فراہم کرنے مطالبہ

برلن(آئی این پی)مختلف مسلم تنظیموں نے بم حملوں کے خطرے کے تناظر میں جرمن حکومت سے مزید تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالصمد الیزیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی اور مساجد کو شدت پسندوں سے خطرات لاحق ہیں۔ جرمنی میں ترک مسلمانوں کی یونین دی تب نے بھی اسی قسم کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم تنظیموں کا یہ بیان دائیں بازو کے ایک مشتبہ دہشت گرد گروہ کی جانب سے مساجد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے فاش ہونے کے تناظر میں سامنے آیا۔ اسی طرح بعض تنظیموں کا موقف ہے کہ مسلم برادری خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہی ہیں۔ ان تنظیموں کا موقف ہے کہ اس پیش رفت پر اکثریت کی خاموشی افسوسناک ہے۔
تازہ ترین