• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم، حسنین اور اعظم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بہترین کھلاڑی، معین خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ہمارےتمام کھلاڑی بہترین ہیں جو ٹائٹل کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی اہم ٹورنامنٹ ہے۔ نسیم شاہ اور محمد حسنین کے علاوہاعظم خان بھی کوئٹہ کے تین بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ نسیم شاہ اور محمد حسنین کی تیز رفتار بولنگ حریف کھلاڑیوں کے لیے مشکلات کا سبب بنے گی۔دونوںکے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔اعظم خان ہارڈ ہٹر ہیں اسے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر سال انہیں اسکواڈ میں شامل کرتی ہے۔ وہ جس طرحنیٹس میں پریکٹس کررہے ہیں، یقین ہے کہ وہ موقع ملنے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تازہ ترین