کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاپ موسیقی کی دنیاکےبےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا دورہ کیا، جعفرجیکسن کی آمد پر انکا جامعہ کی انتظامیہ اورطلبا و طالبات نے بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر لیاری یونیورسٹی کے طلبا نے جعفرجیکسن کے ساتھ ملکر خوب ڈانس پرفارم کیا۔جعفر جیکسن کی آمدکے موقع پرایک باکسنگ مقابلےکابھی انعقادکیاگیا جس میں جیتنے اور رنراپ ٹیم کو شیلڈسےنوازا گیا،جعفرجیکسن نے اس موقع پر کہاکہ،اندازہ ہوگیا کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کےٹیلنٹ کافقدان نہیں، میں ایک بار پھر پاکستان آنے کاخواہ ہوں اور جون سے قبل ایک بار پھرکراچی کادورہ کریں گے جس میں ایک میوزک کانسرٹ بھی منعقدکریں گے،لیاری آکر بہت خوشی ہوئی ، یہاں کے لوگ بہت پرامن،محبت کرنے والے ہیں اور بےنظیریونیورسٹی لیاری کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بےحدپیار لےکر جارہاہوں جومیری زندگی کے بہترین لمحات میں شامل ہیں، جعفر جیکسن کی آمدکا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹراختربلوچ کا کہنا تھا کہ میں بہت مشکور ہوں جعفر جیکسن کا جنہوں نے بےنظیریونیوسٹی لیاری کا دورہ کیا اوریہاں کے طلبا و طلبات کےٹیلنٹ سےمتاثرہوئےامید کرتا ہوں کہ وہ ایک بار پھر بےنظیریونیورسٹی لیاری کادورہ کریں گے۔