• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ایٹمی جنگ سے 12 کروڑ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، رپورٹ

کراچی (نیوزڈیسک) میونخ سیکیورٹی رپورٹ 2020 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو2025 میں بارہ کروڑسے زائد لوگ فوری طورپرہلاک ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میونخ سیکیورٹی رپورٹ 2020 جاری کردی گئی، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ چھڑسکتی ہے.

جنگ ہوئی توپوری دنیا متاثرہوگی اور 12کروڑسے زائد افراد فوری طور پر ہلاک ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا جنگ میں 100سے 150جوہری ہتھیاراستعمال ہوسکتے ہیں اور 16سے 36ٹن کاربن کے سیاہ دھوئیں کا اخراج ہوگا۔

سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق جوہری جنگ سے زمین کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری کمی جبکہ سورج کی روشنی میں 20 سے 35 فیصد کمی آئے گی اورزمین پر پیداواری صلاحیت 15 سے30 فیصد کم ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم ہے جبکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین