• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

عمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل 


لاہور (نمائندہ جنگ) معروف کامیڈین عمر شریف کی صاحبزادی گردوں کے مرض کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئیں، جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب ہومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ حرا شریف نے مبینہ طور پر گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کروائی حرا عمر شریف کی آزاد جموں کشمیر میں نامعلوم مقام پر پیوندکاری کروانے کے لیے 34لاکھ روپے ڈاکٹر کو فراہم کیے گئےذرائع کے مطابق حراکی موت کے بعد اس کے بھائی جواد عمر نے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کودرخواست دی ہے جس کے بعد پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا ڈاکٹر کے گھر چھاپہ، تاہم وہ مفرور ہیں حرا عمر شریف لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں 15فروری کو داخل ہوئی تھی ہسپتال انتظامیہ نے پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو اس کیس کے بارے میں بتایا ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حرا کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو کہ کامیاب نہ ہو سکا ۔ڈائریکٹر ویجلنس عدنان احمدپنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مطابق حرا کے بھائی جواد عمر نے اتھارٹی کو درخواست دی ہے جس کے مطابق اس کی بہن کی گردے کی پیوندکاری کے لیے ایک ڈاکٹر کو 34 لاکھ روپے دیے گئے ۔

تازہ ترین