• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری 


لاہور(اے این این ) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔ نئی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین