• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری کی فیملی کورٹس میں بچوں کو سہولیات فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ضلع کچہری کی فیملی کورٹس میں بچوں کو سہولیات فراہمی کے مقدمہ میں وزارت انسانی حقوق سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔ منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے کچہری میں بچوں کے لئے عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹس میں بچوں کی سہولیات کے حوالے سے سنگین نوعیت کے سوالات سامنے آئے ہیں ، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں قابل رحم صورتحال ہے ، تین دہائیوں سے قائم اسلام آباد کچہری کی بلڈنگ تک نہیں بن سکی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ریاست اور ایگزیکٹو اتھارٹی اپنا آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ، کچہری میں سہولیات نہ ہونے سے انصاف کی جلد فراہمی کا نظام متاثر ہوا ۔
تازہ ترین