• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت کے نام پر خوشی کو غم میں نہ بدلا جائے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ بسنت کے نام پر انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ شہر میں پتنگیں سرعام فروخت ہورہی ہیں، حکومت ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پتنگ بازی سے اجتناب کرتے ہوئے قانون پر عملداری یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ملک میں قاتل ڈورکی وجہ سے3ہزار 883مقدمات درج ہو چکے ،لیکن اس کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔ پولیس جب تک قاتل ڈور بنانے والے مافیا کا گھیراؤ نہیں کرے گی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے شوقین چند لمحوں کی خوشی کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس جرم کے خاتمے کے لئے پولیس کی مدد کریں۔ نہ صرف خود اس موت کے کھیل سے دور رہیں بلکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو اس ناسور سے بچانے کے لئے آواز اٹھائیں۔
تازہ ترین