• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ویکسین نہ پلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان شان الحق نے پولیو کے قطرے نہ پلانے والو ں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیو سے خطرہ نہیں،قطرے نہ پلانے والوں سے خطرہ ہے،انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادو ں پر کام کر یں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں جاری انسداد پولیو مہم پر بر یفنگ کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پولیو کی بیماری تقر یباً ختم ہوچکی،پاکستان سے اس بیماری کو ختم کرنا صحت مند نسل کے لیے اشد ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیو و یکسین مکمل محفوظ اور ہے،والدین افوہوں پر یقین نہ کر یں اور اپنے بچو ں کے صحت مند مستقبل کیلیے پولیو ویکسین ضرور پلائیں،اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی اور اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین