• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام محکمے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لائیں، صوبائی ہائوسنگ سیکرٹری

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نے کہا ہے کہ تمام محکمے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لائیں،عوامی شکایات خصوصاً وزیراعظم پورٹل پر درج ہونے والی کمپلینٹس کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاوسنگ کے زیر انتظام جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،واسا،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا کے سربراہان،افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ویڈیو لنک کانفرنس میں ترقیاتی سکیموں کی کارکردگی،فنڈز کے استعمال،زیر التوا کیسز ،محکمانہ انکوائریوں اور آڈٹ پیپرز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
تازہ ترین