پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو انٹرویو کے دوران شارٹس پہننے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فہد مصطفیٰ آج کل اپنی نئی آنے والی زومبی تھرلر فلم ’زومبیڈ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شارٹس پہن کر شرکت کی اور اب اس انٹرویو کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے انٹرویو کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو کلپس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ یہ یوں انٹرویو کے دوران شارٹس پہن کر بہت اچھے لگ رہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ بہت برے لگ رہے ہیں۔
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ لباس کا انتخاب ہمیشہ موقع کی مناسبت سے کیا جاتا ہے، جہاں یہ انٹرویو دے رہے ہیں، یہ کھیل کا میدان نہیں ہے، جو شارٹس پہن کر آ گئے۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ انسان کو لباس کا انتخاب ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر اور موقع کی مناسبت کے حساب سے کرنا چاہیے۔