آپ آف لائن ہیں
جمعرات15؍شعبان المعظم 1441ھ 9؍ اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نسیم شاہ کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک

نسیم شاہ کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی، میڈیکل پینل نے نسیم کو ابتدائی دو میچز نہ کھلانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ نسیم شاہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلا میچ کھیلیں گے یا نہیں، فی الحال ٹیم مینجمنٹ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پی سی بی میڈیکل پینل نے گلیڈی ایٹرز کو ہدایت کی ہے کہ نسیم شاہ کو ابتدائی دو میچز نہ کھیلائے جائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے قبل کریں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ برس بھی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید