• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال نمبر1۔جناب،میرے بیٹے نے DAEمکینیکل کیا ہے اس کے لئے بہترین اسپیشلائزیشن کون سی ہو سکتی ہے۔ جس میں اسے آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں۔ (شفقت نصیر۔گجرات)
جواب:۔ڈئیر شفقت صاحب، DAE مکینیکل کرنے کے بعد وہ انجینئرنگ کے شعبے میں اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے DAEمکینیکل ایک اچھے پرسنٹیج کے ساتھ مکمل کیا ہے تو پاکستان میں گورنمنٹ یا پرائیویٹ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ مکینیکل ایک بہت اچھی فیلڈ ہے ،اس میں آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ کے بیٹے کا رجحان مکینیکل کے شعبے میں ہی آگے بڑھنے کا ہے تو وہ بیچلر میں مکینیکل انجینئرنگ کا ہی انتخاب کریں۔
سوال نمبر2۔سر، میں نے BSاکائونٹنگ اور فنانس میں کیا ہے۔ اور ماسٹر ز کیلئے میں Peaceاور Conflictاسٹٹدیز کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ کیا یہ میرے لئے صحیح فیصلہ ہوگا یا مجھے اپنی اسپیشلائزیشن کا انتخاب بدلنا چاہئے۔ (خائیستہ گل ۔پشاور)
جواب: ۔اکائونٹنگ اور فنانس ایک بہترین شعبہ ہے جس کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک موجود ہے میں نہیں جانتا کہ آپ اپنی اسپیشلائزیشن کا انتخاب اس فیلڈ سے ہٹ کر کیوں کر رہی ہیں۔ Peaceاور Conflictاسٹٹدیز ایک بالکل مختلف شعبہ ہے۔ میں یہ چاہوں گا کہ آپ ماسٹرز اکائونٹنگ اور فنانس کے ابھرتے ہوئے مختلف اسپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
سوال نمبر3۔جناب، میں نے Virtual Universityسے MPAکیا ہے مجھے آگے مزید اسپیشلائزیشن کے انتخاب کیلئے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں HRM،مینجمنٹ،بینکنگ ،فنانس اور مارکیٹنگ میں سے کس ایک کا انتخاب کروں۔ (فرمائش علی ۔لاہور)
جواب:۔اگر آپ کے نمبراچھے ہیں تو بہترین یہ ہے کہ بینکنگ اور فنانس کا انتخاب کریں یا اگر آپ بات چیت میں اچھے ہیں اور آپ کے پاس بہترین اسکلز ہیں اپنی بات منوانے یا قائل کرنے کے تو آپ مارکیٹنگ یا HRMکا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنا Analysisکرتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کریں گے۔
سوال نمبر4۔سر، میںنے COMSATسے مکینیکل انجینئرنگ کیا ہے۔ اور اب میں یہ چاہتا ہوں کہ ماسٹرز میں مینجمنٹ میں اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں ۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میرے لئے بہتر کیا ہوگا۔ (ضمیر حسین۔ مری)
جواب: ۔ڈئیر ضمیر صاحب، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی ڈگری ایک اچھے CGPAکے ساتھ مکمل کی ہوگی۔ مینجمنٹ کی ڈگری کا انتخاب کرنے سے پہلے میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کچھ وقت کام کا تجربہ حاصل کریں کوشش کریں کہ آپ کو مینجمنٹ کے شعبے میں ملازمت حاصل ہو۔ یا آپ متعلقہ شعبے میں انٹرنشپ کریں اس کے بعد آپ ماسٹرز کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین