• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پتنگ بازی کے نقصان سے متعلق واک

لاہور میں ڈولفن فورس کے زیر اہتمام اینٹی کائٹ فلائنگ واک منعقد کی گئی جس میں رسپانس یونٹ کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق واک کا مقصد شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصان سے آگاہ کرنا تھا۔ واک لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہوکر حفیظ سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔

ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ پتنگ اڑانا سنگین جرم ہے، اس سے کئی افراد کی زندگی ضائع ہوچکی ہے۔

انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں۔

واضح رہے کہ 15 فروری کو لاہور کی نشتر کالونی میں کانسٹیبل ڈولفن اہلکار محمد صفدر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

تازہ ترین