• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں پاکستان کا غلط تاثر قائم کیا گیا ہے، جعفر جیکسن

کراچی (ایجنسیاں) پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان حسین اور پرامن ملک ہے لیکن دنیا بھر میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دنیا میں اس کا تاثرغلط ہے، 6 یوم سے پاکستان میں قیام پذیر ہوں، لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں موجود ہوں، پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور یہاں کے کھانے انتہائی ذائقہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ میوزک کے معاملے میں اپنے چچا سے مائیکل جیکسن سے متاثرہوں لیکن ان کی طرح ڈانس نہیں کرسکتا، میری پہلی البم موسم گرما میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں اطالوی، افریقی اورامریکی میوزک کویکجا کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں سماجی پروجیکٹس کرنا چاہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں جعفر جیکسن نے کہا کہ مستقبل میں وہ پاکستان اور امریکی پاپ سنگرکی مشترکہ کنسرٹ کرنے کی خواہش مند ہیں، کراچی ایک بڑا شہر ہے جہاں بہترین جامعات اور مختلف ثقافت کے حامل لوگ رہتے ہیں۔

تازہ ترین