• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کا اجلاس ریجنل صدر پروفیسر منور عباس کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں پروفیسرسید علی مرتضیٰ اور پروفیسر منور عباس نے کہا کہ سندھ کالج ایجوکیشن کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، معمولی سے معمولی کام کے لیے بھی کالج اساتذہ سمیت پرنسپل، لائبریرنز اور ڈیپیز دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ چار ماہ قبل سندھ کے کالج لیکچرارز کو پندرہ سال کے انتظار کے بعد ترقی ملی مگر پوسٹنگ تو دور کی بات ابھی تک ان کے منٹس پر دستخط تک نہیں ہوئے، اسی طرح اسٹنٹ پروفیسرز کی بھی طویل عرصہ بعد اگلے گریڈ میں ترقی ہوئی مگر تا حال ان کی بھی پوسٹنگ نہیں جا سکی۔

تازہ ترین