وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ پی آئی اےکی نجکاری نہیں کی جا رہی،اس مسئلے پراپوزیشن کو رام کر لیا،بینکوں کےلین دین پر وِدہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کر رہے،ایل این جی انتہائی کم قیمت پر خریدی ہے،لوکل قیمت کے تعین کیلئے پی ایس او کے ساتھ معاملات حل کر لیں گے۔
اسحاق ڈار نےلاہورمیں پنجاب اسپتال ٹرسٹ کی مالی اورتکنیکی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی ۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو سیاست سے الگ رکھتےہوئےمعاشی پالیسیوں کا تسلسل ہوناچاہیے۔
پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کوپی آئی اےکےمسئلےکی سمجھ آ گئی ہے،وہ مان گئے ہیں تاہم پیپلز پارٹی نے2دن کا وقت مانگا ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ پی آئی اے کے ہوٹل بیچے جا رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نےکہاکہ اوگرا چیئرمین کی سمری آ گئی ہے،جلد اعلان کر دیا جائے گا،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم تاجروں کیلئے ہے،چند تاجر تنظیموں کے تحفظات ہیں،اس لئےایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔