• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان کا بھارت میں ہونے والے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور پاکستان نے بھارت میں ہونے والے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ میں دہلی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں چین نے اپنے نشانہ بازوں کی انٹریز کو واپس لے لیا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں رائفل، پسٹل اور شاٹ گن تینوں شعبوں کی میزبانی کی جائے گی جو داکٹر کرنی سنگھ رینجز میں 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ممکن نہیں کہ وزارت امور خارجہ اور وزارت صحت چینی نشانہ بازوں کے ویزے کلیئر کریں گی۔
تازہ ترین