لاہور(خصوصی رپورٹر)والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون بھاٹی گیٹ کی بحالی اور ورثہ کو محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا، 90 کروڑ کی لاگت سے بھاٹی گیٹ سے ٹیکسالی تک بحالی کا کام کیا جائے گا،پہلے فیز میں بھاٹی سے تاویلہ شیخاں تک کام کیا جائے گا، 77228 مربع میٹر علاقے کے خدوخال بہتر بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے،اب 1030 دکانوں اور مکانوں کے اگلے حصوں کو ڈویلپ کیا جائے گا۔