• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرن شپ کا مقصد طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھار نا ہے ،ڈی جی بی ایف اے

کوئٹہ (اسٹاف پرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ نے کہا ہے کہ عملی زندگی میں کسی بھی شعبے میں صلاحیتوں کو بروکار لانے کیلئے تجربہ ضروری ہوتا ہے اشپ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو ان کی انتظامی اور تیکنیکی مہارت نکھارنے میں مدد دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے انٹرن شپ مکمل کرنے والے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو ان کی انتظامی اور تیکنیکی مہارت نکھارنے میں مدد دینا ہے تاکہ وہ ایک کامیاب ورکر بن کر نہ صرف صوبائی سطح بلکہ قومی سطح پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عموماً دیکھا گیا ہے کہ جو طلباء وطالبات انٹرن شپ کے بعد ملازمت کرتے ہیں وہ نسبتاً تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں کیونکہ انٹرنشپ کی بدولت انہیں اپنے فرائض منصبی سے متعلق مختلف عوامل کا پہلے سے علم ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف نوجوانوں کی تکنیکی مہارت بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کی فیصلہ سازی کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انٹرشپ ملازمت کاوہ تجرباتی دورانیہ ہے جس سے گزرے بغیر نوجوانوں کو عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے کامیاب انٹرنشپ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ بی ایف اے سے حا صل کردہ تجربہ سے وہ اپنی عملی زندگی میں بھرپور استفادہ کریں گے۔آخر میں یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ 
تازہ ترین