• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفری قوتوں کیخلاف امت مسلمہ پر جہاد فرض ہوچکا، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستا ر چشتی نے کہا ہےکہ کشمیرفلسطین افغانستان شام عراق سمیت دنیا بھر مسلمانوں کیمقتل بن گئی ہے۔ چین کے یوغور میں مسلمانوں پربدترین بربریت ہورہی ہے، کفری قوتوں کی خوشنودی کیلئے مقدس جہادکو متنازع بنایا جارہا ہے۔ طالبان کے دور اقتدار میں طالبان سے مراعات اور مفادات لینے کے لیے طالبان کو مفتی محمود کا فرزندان کہتے ہیں آج اقتدار کی بھیک مانگنے کیلئے مجاہدین اسلام کے خلاف زبان دارزی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام نے اپنے خون کے نذرانے پیش کرکے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جوآج مجاہدین سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ مجاہدین اسلام کی قربانیوں کی بدولت آج امت مسلمہ پر آزادی کا سورج طلوع ہو رہا ہے اور مسلمان آزادی کی زندگی بسرکر رہے ہیں، چین میں کرونا وائرس بھی مسلمانوں پر ظلم کیخلاف اللہ پاک کی جانب ایک عذاب مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفری قوتوں کی یلغار کے خلاف امت مسلمہ پر جہاد فرض ہوچکا ہے جن قوموں نے جہاد کوچھوڑا آج وہ زلت ورسوائی کاسامناکررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوغلی اور منافقت کی سیاست کوقوم نے جانچ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کفری قوتوں کی غلامی سے نجات اور خطے پر امن کے لیے امت مسلمہ کے لیے واحد راستہ جہاد کاہے۔ قرآن نے چودہ سوسال پہلے تعلیمات دی ہے، طاغوتی اور کفری قوتوں کے ناپاک عزائم کے خلاف ہرمیدان میں مقابلہ کرنا ایک فریضہ ہے۔ جمعیت علمااسلام نظریاتی نے کل بھی عالم اسلام پرکفری دنیاکے مظالم کیخلاف آوازاٹھائی تھی آج بھی دنیابھرکے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کابرملا حمایت کرتی ہے ۔
تازہ ترین